بارشوں کانیاسلسلہ؛محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Feb 15, 2026 | 10:16:AM
بارشوں کانیاسلسلہ؛محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،16 فروری سے ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، 16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، خضدار، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آواران، گوادر، اورماڑہ، پسنی اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے،17 فروری کو کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن،11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

شہرِ قائد میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا اس وقت رکی ہوئی ہے، صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد رہا،دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، چمن، کوئٹہ، پشین اور مسلم باغ میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔