کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن،11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیرباز بلوچ)کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن جاری ہے اورمظفرگڑھ میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ڈی پی اومظفرگڑھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا ہوگیا ہے، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کا تعلق بوسن گینگ سے ہے، گینگ کے 12 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دوسری طرف اوباڑومیں رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیاگیاجس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے 90 فیصد علاقہ واگزار کروالیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اوباڑو میں رونتی کچہ میں سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن ایک ماہ سے جاری ہے،خطرناک جھڑپوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور38 زخمی ہوئے جس کے بعد فورسز سے کچے کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ
ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دباؤ پر 36 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کر دیا، ریاست کی رٹ بحال کرنے کے لئے کچے کے آخری ٹھکانوں کا گھیراؤ جاری ہے۔