مغل سٹیل پی ایس ایل میں کراچی کنگزاورلاہورقلندرزکوسپورٹ کرے گی

Feb 15, 2024 | 23:41:PM
مغل سٹیل پی ایس ایل میں کراچی کنگزاورلاہورقلندرزکوسپورٹ کرے گی
کیپشن: مغل سٹیل پی ایس ایل میں کراچی کنگزاورلاہورقلندرزکوسپورٹ کرے گی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ بتول) مغل سٹیل پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو سپورٹ کرے گی۔

مغل سٹیل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب میں مغل سٹیل کے چیئرمین جاوید مغل ، ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران نے شرکت کی، تقریب میں پہلے مغل سٹیل لاہور قلندرز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، لاہور قلندر زکے سی ای او عاطف رانا اور مغل سٹیل چیئرمین جاوید مغل نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کون کونسے نامور گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کےذریعےکھیل کےمیدان میں پاکستان کا ایک بہتر تصور کیا جا رہا ہے، پی ایس ایل میں ہنر مند کھلاڑی کو اپنی کارکردگی دیکھانے کا موقع ملتا ہے۔

دوسری جانب مغل سٹیل جاویدمغل کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ کرکٹ کو سپورٹ کر کے ہر لیول پر حمایت کر رہا ہے، مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔