بجلی مہنگی نہ کی جائے،15ہزارروپےتنخواہ والاکیسےبل دےگا ،نورعالم خان

Feb 15, 2023 | 19:01:PM
 بجلی مہنگی نہ کی جائے،15ہزارروپےتنخواہ والاکیسےبل دےگا ،نورعالم خان
کیپشن: نور عالم خان  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان  نے کہا ہے کہ آپ ٹیکس لگاتے ہیں تو کچھ سہولت بھی تودیں،غریب کیلئے صرف نعرےلگانا زیادتی ہوگی،غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں،15ہزارروپےتنخواہ والاکیسےبل دےگا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان  کاکا قومی اسمبلی  میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوائیں مہنگی ہوگئی ہیں ، 15روپےوالی دوااب 100روپےکی ملےگی،واپڈاافسروں کو1300یونٹ مفت اورغریب آدمی سے بل لیا جاتا ہے،واپڈا افسروں کو مفت یونٹ دینےکاسلسلہ بندکریں،عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا اور افسر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں،واپڈاافسرلاکھوں روپےتنخواہ،گاڑی،بےشمارمراعات لے رہے ہیں۔