’دھانی جلد واپس لوٹے گا‘

Feb 15, 2023 | 16:06:PM
’دھانی جلد واپس لوٹے گا‘
کیپشن: شاہنواز دھانی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کیلئے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھا ’ٹیم میں ہر کسی کو بہت یاد کروں گا، خاص طور پر اپنے مداحوں کو، یاد رکھیے گا دھانی جلد ہی واپس لوٹے گا‘۔