بارش ہو گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرد ی

Feb 15, 2023 | 09:23:AM
بارش
کیپشن: بارش
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور شہر میں موسم سرد اور خشک ہے اور فضائی آلودگی کی شرح کے پیش نظر لاہور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر لاہور کا موسم سرد اور خشک ہے ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12،زیادہ سےزیادہ 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی کوئی پیشگوئی ظاہر نہیں کی۔

آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 227ریکارڈ کی گئی ۔یو ایس قونصلیٹ 275،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح271 اور شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 249ریکارڈ ہوئی ۔