سرگودھا : سرکاری گاڑی اور ٹرین میں تصادم، 2 کانسٹیبل شہید، 4 زخمی ہوگئے

Dec 15, 2025 | 23:08:PM
سرگودھا : سرکاری گاڑی اور ٹرین میں تصادم، 2 کانسٹیبل شہید، 4 زخمی ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سرگودھا میں دوران گشت پل 78 شمالی پر ایس پی یو کی سرکاری گاڑی اور ٹرین آپس میں ٹکرا گئی۔

2 جوان کانسٹیبل امان اللہ اور سبطین موقع پر شہید ہو گئے جبکہ اے ایس آئی وسیم عباس کانسٹیبل ابرار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اویس اور ڈرائیور کانسٹیبل ضیافت علی زخمی ہوئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ریٹائرڈ ) محمد وسیم موقع پر پہنچ گئے ، ڈی پی او سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا نے زخمیوں سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ