مولانا فضل الرحمان لیاری میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)جے یو آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 21 دسمبر کو لیاری میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے۔
راشد محمود سومرو نے عثمان پارک لیاری میں تحفظِ مدارس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا، انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کی میزبانی میں لیاری جلسہ منعقد ہوگا، لیاری جلسہ ثابت کرے گا کہ لیاری اسلام پسندوں کا گڑھ ہے۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام دین اور دینداروں سے محبت رکھنے والے ہیں۔
مولانا سید حماداللہ شاہ، مولانا نورالحق اور راشد محمود سومرو، نے جلسہ گاہ مولوی عثمان پارک کا دورہ بھی کیا، جلسہ گاہ میں جے یو آئی ضلع جنوبی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
راشد محمود نے کہا کہ جلسے میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی خصوصی شرکت متوقع ہے جبکہ مولانا نورالحق نے کہا کہ جے یوآئی کا لیاری جلسہ کراچی کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔
تحفظ مدارس کانفرنس کی تیاریاں باقاعدہ شروع ہوچکی ہیں، سیکیورٹی، انتظامات، رابطہ اور میڈیا کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، ضلع ساؤتھ کی ممتاز دینی جامعات نے اجتماعی ختم بخاری شریف منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا تنخواہوں اور پنشنز کے حوالے سے اہم اعلان