اہلیہ اور بیٹی کو قتل کا کیس؛ملزم عثمان حیدر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم عثمان حیدر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم عثمان حیدر کواہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔پولیس نے ملزم کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔عدالت نے ملزم عثمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
یادرہے کہ تھانہ برکی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا