جنرل ہسپتال انتظامیہ کی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات ضائع ہونے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات ضائع ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال میں بڑی مقدار میں ادویات ضائع ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں،جو کہ غلط اور گمراہ کن ہیں۔
انتظامیہ کاکہناتھا کہ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ گراؤنڈ فلور پر صفائی کے دوران سیوریج ورکر سے پی ٹریپ ٹوٹ گیاجس کے نتیجے میں بیسمنٹ میں پانی جمع ہو گیا۔
انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ،اس دوران کسی قسم کی کوئی ادویات ضائع نہیں ہوئی ،جنرل ہسپتال کے میڈیکل سٹاک میں سب چیزیں بالکل محفوظ ہیں ۔
اس صورتحال پر ڈائریکٹر اور ایمرجنسی اور اے ایم ایس آپریشنز اورورکرز کو اپنی تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،یہ رپورٹس سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو جائزے کیلئے پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان