38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے،جہاں ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں3چوروں کو دن دیہاڑے چلغوزے کی 6 بوریاں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے،گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوت ہونیوالے شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروائیں
متاثرہ شخص کا کہنا ہےکہ نقصان ساڑھے 38 لاکھ کا ہے جبکہ پولیس نے ساڑھے تین لاکھ کا درج کیا ہے۔