فوت ہونیوالے شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے وفات پانے والے شخص کا قومی شناختی کارڈ گھربیٹھے منسوخ کروانے کی سہولت فراہم کردی ۔
نادرا کے مطابق کسی فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ اس کے قریبی خونی رشتہ دار جس میں بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین، بہن یا بھائی شامل ہوں پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بلا معاوضہ منسوخ کروا سکتے ہیں۔
یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے،نادرا وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ باضابطہ منسوخ کرتا ہے تو ساتھ میں کینسلیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتا ہے۔
قانون کے مطابق خاندان کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفات پانے والے شخص کا 60 دن کے اندر شناختی کارڈ منسوخ کروائیں۔
وفات پانے والےشخص کاشناختی کارڈمنسوخ کروانے کا طریقہ بہت آسان ہے،اس کیلئے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا بیرونِ ملک جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اگر قابلِ اطلاق ہو ضروری ہے۔
شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کینسلیشن سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دے سکتے ہیں،مرحوم/مرحومہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست اس کی بیٹیوں یا بہن بھائیوں کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جواایپس پروموشن کیس:رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا عدالت سے رجوع
والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد سمیت کوئی بھی خونی رشتہ دار اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے فوتگی کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ کروانے کی درخواست دے سکتا ہے۔