رجب بٹ اورندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Dec 15, 2025 | 10:30:AM
 رجب بٹ اورندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے جوا ایپ کیس میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رجب بٹ اسلام آباد ہائی کورٹ سے پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں، جس پر ہائی کورٹ نے انہیں سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 6 جنوری تک توسیع دے دی۔
کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔