میسی کی تقریب میں بدنظمی پر ممتا بینر جی کی سٹار فٹبالر اور مداحوں سے معذرت

Dec 15, 2025 | 11:17:AM
میسی کی تقریب میں بدنظمی پر ممتا بینر جی کی سٹار فٹبالر اور مداحوں سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکتہ کے سالٹ لیک سٹیڈیم میں میسی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیدا ہونے والی بدنظمی پر  فٹبال سٹار اور  مداحوں سے عوامی معذرت کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی نبگال کی وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے پر جاری کردہ بیان میں ممتا بنرجی نے کہا کہ سالٹ لیک سٹیڈیم میں آج ہونے والی بدانتظامی نے مجھے شدید پریشان اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لیونل میسی سمیت تمام شائقینِ کھیل اور ان کے مداحوں سے اس افسوسناک واقعے پر دلی معذرت کرتی ہوں۔

انہوں نے یہ مزید بتایا کہ میں خود بھی تقریب میں شرکت کے لیے سٹیڈیم جا رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف میچ،نوجوان بھارتی کرکٹر نے دل جیت لیے

کمیٹی واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی اس تقریب میں میسی تقریباً 20 منٹ تک سٹیڈیم میں موجود رہے۔

 تقریب کے دوران میسی کو سٹیڈیم کا مکمل چکر لگانا تھا تاہم سٹیڈیم میں موجود سکیورٹی اہلکاروں، خصوصی مہمانوں اور وزرا نے میسی کو گھیرے رکھا۔

 جس کے سبب شائقین سٹار فٹ بالر کی ایک جھلک دیکھنے سے قاصر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی اس بدنظمی کے باعث گراونڈ کا چکر نہ لگا سکے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر انہیں وہاں سے نکال لیا۔