گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لئے

Dec 15, 2023 | 16:20:PM
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے بڑا اقدام  کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کو 20 ملین روپے عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے بڑا اقدام  کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کو 20 ملین روپے عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اپنی جاندار آواز کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے سبب لاکھوں مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کرچکے ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم کا حال ہی میں سرزمینِ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے 15 ملین کی امداد کرنے کا چرچہ ابھی تھما نہ تھا کہ انہوں نے پھر سے ایک کثیر رقم عطیہ کرکے ایک بار پھر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

گلوکار عاطف اسلم نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت تشخیصی لیب کے لیے فراخ دلی سے ہاتھ بڑھاتے ہوئے 20 ملین روپے کی امداد کرکے انسان دوستی کے جذبے کی مثال قائم کردی۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈی سی فاؤنڈیشن  پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کا آغاز کرنے جارہی ہے  جہاں صوبے بھر سے آنے والے روزانہ ہزاروں افراد کے  بغیر کسی معاوضے  کے 250 اقسام کے مفت خون کے ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: شادی کے بعد ظلم و زیادتی ہو تو عورت طلاق لے سکتی ہے، اشنا شاہ

جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کا مقصد عوام کو مفت، اعلیٰ معیار کی تشخیصی خدمات فراہم کرنا ہے جس  اہم اور قابلِ تعریف عمل میں حصہ ڈال کر گلوکار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انکے دل میں بھی  انسانی ہمدردی اور انکے لیے درد بھرا ہوا ہے۔

 عاطف اسلم نے ناصرف پاکستان کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے بلکہ متعدد ہٹ گانے گا کر بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔