لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Dec 15, 2023 | 08:54:AM
  پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک  ہوگئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک  ہوگئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں پولیس نے ناکے پر 2 موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں نے آ کر فائرنگ کر دی۔

مزید پڑھیں:  سابق امریکی جج فرینک کیپریوکینسرکاشکار

ساتھیوں کی فائرنگ کی وجہ سے دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔