سابق امریکی جج فرینک کیپریوکینسرکاشکار

Dec 15, 2023 | 00:31:AM
سابق امریکی جج فرینک کیپریوکینسرکاشکار
کیپشن: سابق امریکی جج فرینک کیپریو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رحم دلی کے حوالے سے مشہور سابق امریکی جج فرینک کیپریوکینسرمیں مبتلاہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق 87سالہ سابق امریکی جج جوکہ رواں سال جنوری میں ریٹائرڈہوئےہیں،کینسرجیسےخطرناک مرض کاشکارہوگئےہیں،عالمی میڈیا میں شائع ہونےو الی رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے دارالحکومت پروویڈینس کی میونسپل کورٹ سےچیف جج کے طور پر ریٹائر ہونے والے فرینک کیپریو لبلبے کے سرطان کا شکار ہوگئے ہیں۔
87 سالہ جج نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم پراپنے انسٹاگرام پر جاری کی گئی جذباتی ویڈیو میں اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔فرینک کیپریو نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس مرض کا انکشاف ان کی سالگرہ ( 24 نومبر ) کے قریب ہوا چنانچہ اس بار یہ سالگرہ ان کے لیے ماضی سے بہت مختلف ہے۔
سابق چیف جج کے مطابق بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ اور روڈ آئی لینڈ کی میڈیکل ٹیم ان کا علاج کررہی ہےا ور وہ اس موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔فرینک کیپریو 1985 سے جنوری 2023 تک پروویڈینس کی میونسپل کورٹ کے جج اور پھر چیف جج رہے۔ ان کی عدالت میں ٹریفک، پارکنگ وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق مقدمات سنے جاتے تھے۔ان مقدمات کے دوران فرینک کیپریو دل چسپ ریمارکس اور رولنگز دیتے تھے۔ ان کا رویہ ہمدردانہ ہوتا تھا جس کی وجہ سے وہ مقبول ہوتے چلے گئے۔فرینک کیپریو کے ہمدردانہ رویے کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ رحم دل جج کہا جانے لگا۔
فرینک کیپریو نے کئی اعزازات بھی حاصل کیے۔ ستمبر 2023 میں انہیں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دسویں شارجہ گورنمنٹ کمیونی کیشن ایوارڈ میں” بیسٹ سوشل امپیکٹ ڈرائیور“ کا اعزاز دیا گیا۔
ریٹائرڈ چیف جج نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے چاہنےو الوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔ ان کی ویڈیو کے ردعمل میں دنیا بھر سے مداح ان  کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ کلمات پر مبنی پیغامات پوسٹ کررہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا