شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

Dec 15, 2023 | 00:23:AM
شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
کیپشن: دھند کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور شہر کے گردونواح میں شدید دھند، شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11،ملتان موٹر وے ایم فائیو کو ٹریفک کےلئے بند کردیا۔
سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کے وزٹس کا حکم دیدیا، عمارہ اطہر نے کہاکہ موٹرویز کی بندش سے شہر میں غیر معمولی لوڈ بڑھے گا۔
دوسری جانب شدید ھندن کے باعث ملتان موٹر وے ایم فائیو کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، ترجمان موٹروے کاکہنا ہے کہ ایم فائیو کو شیرشاہ انٹر چینج سے اوچ شریف تک بند کیا گیا ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہے،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ترجمان کا کہناتھا کہ شہری فوگ لائٹس کا استعمال کریں، شہری موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں،ترجمان نے کہاکہ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم فائیو کو کھول دیا جائے گا۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: