سرگودھا : خاتون نے شوہر کو قتل کردیا

May 04, 2024 | 12:36:PM
سرگودھا میں خاتون نے بیٹے اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا اور لاش کینو کے باغ میں پھینک دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سرگودھا میں خاتون نے بیٹے اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش کینو کے باغ میں پھینک دی۔

پولیس نے لاش ملنے پر واقعہ کی تفتیش کی تو دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کی تو مقتول کی بیوی پر شک ہوا، دوران تفتیش میاں بیوی کے درمیان روز کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا تھا جس پر قتل کی واردات کی گئی۔

مزید پڑھیں:  حماس جنگ بندی مسترد کرے تو اسے ملک بدر کر دیں، امریکا کا قطر کو پیغام

پولیس نے کہا کہ مقتول کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیات کی جا رہی ہیں۔