چیف کمشنر اسلام آباد کی سی ڈی اے کے افسروں سے ملاقات, اہم امور پر بریفنگ

May 04, 2024 | 13:04:PM
چیف کمشنر اسلام آباد کی سی ڈی اے کے افسروں سے ملاقات, اہم امور پر بریفنگ
کیپشن: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سی ڈی اے کے افسران سے اہم ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سی ڈی اے کے افسران سے اہم ملاقات، سی ڈی اے کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں سی ڈی اے کے ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی، سی ڈی اے کے افسران نے اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق بریفنگ دی اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو آگاہ کیا۔

 چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا  کی جانب سے افسران کو تمام جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔