موٹروے پولیس افسرکو ٹکر مارنے کا کیس،ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Apr 25, 2024 | 21:15:PM
موٹروے پولیس افسرکو ٹکر مارنے کا کیس،ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
کیپشن: پولیس افسر کو کچلنے والی خاتون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)موٹروے پولیس افسرسے تلخ کلامی اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں گرفتارخاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا،علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا،عدالت نے ملزمہ کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کہ گرفتاری کرتے وقت خاتون ملزمہ کو چوٹیں آئیں،طبی معائنہ کرایا جائے،عدالت نے وکیل صفائی کی ملزمہ کے طبی معائنہ کرانے کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے،تفتیشی افسر ملزمہ سے جیل میں خاتون پولیس اور جیل افسرکی موجودگی میں تفتیش کرے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمہ سے جیل میں تفتیش کے حوالے سے مناسب اقدامات یقینی بنائے،عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے تفتیش کی رپورٹ مقررہ وقت میں عدالت میں جمع کرائے، اگر تفتیشی افسرکو مزید تفتیش کی ضرورت پڑے تو سی آر پی سی کی دفعہ 167کی شق 5,6,7کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی