حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 12روپے 84پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔
مٹی کا تیل 7 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 20 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔