چینی کی قیمت 18 روپے کلو بڑھ گئی،مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 18 روپے تک فی کلو کا بڑا اضافہ۔ مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ،مہنگائی کی مجموعی سالانہ 2.21 فیصد تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی،ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 18 روپے تک فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے ،ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک برقرار، ملک بھر میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 52 پیسے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے ،اسلام آباد میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 18 اور راولپنڈی میں 12 روپے فی کلو تک بڑھ گئی، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 52 پیسےفی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 179 روپے 19پیسے فی کلو ہوگئی گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 178 روپے 67 پیسےفی کلو تھی،ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 145روپے 88 پیسے فی کلو تھی، پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے،کراچی ،پشاور،اسلام آباد، بہاولپور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے کلو تک ہے، وفاقی حکومت نے 15 جولائی سےچینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقررکرنےکا اعلان تھااسلام آباد میں 172، پنجاب اور کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپےفی کلو مقرر کی گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہےجس میں بتایا گیا ہےکہ مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہو ا ہے۔مہنگائی کی مجموعی سالانہ 2.21 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 9 سستی ہوئیں ،حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 12.6 ، چکن 4.68 اور انڈے 2.1 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 1.98 ، لہسن 1.6 اور آٹا 1.4 فیصد مہنگا ہوا ، اس دوران گڑ اور دال ماش بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں کیلے 2.5 اور آلو 1.65 فیصد سستا ہوا،ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نتھیا گلی: گلیات کے آس پاس گھومنے والے والا جنگلی تیندوا بہادر شہریوں نے پکڑ لیا