پی ٹی آئی سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،اہم معاملات پر مشاورت
اجلاس میں سزا یافتہ اراکین کی ضمانتوں اور عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا آپشن بھی زیر غورآیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر و پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی صدارت میں ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر، ضمنی انتخابات اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر و پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ، ضمنی انتخابات اور قانونی معاملات زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
اجلاس میں پی ٹی آئی کے سزا یافتہ اراکین کی ضمانتوں اور عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا آپشن بھی زیر غورآیا۔