سوڈان میں ہیضہ کی بدترین وبا، 40 افراد ہلاک

Aug 15, 2025 | 10:11:AM
سوڈان میں ہیضہ کی بدترین وبا، 40 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوڈان میں ہیضہ کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز  نے کہا ہے کہ سوڈان کے ڈارفور خطے میں ہیضہ کی وبا پھیلنے سے ایک ہفتہ کے دوران کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ خطہ جو گزشتہ 2 برسوں سے خانہ جنگی کی زد میں ہے، ہیضہ کی وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

بیان کے مطابق خانہ جنگی سے ہٹ کر سوڈان کے عوام کو ہیضہ کی بدترین وبا کا بھی سامنا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ صرف ڈارفور میں ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ایم ایس ایف کی ٹیموں نے 2300 سے زائد افراد کا علاج کیا جبکہ 40 مریض ہلاک ہوگئے۔

ایم ایس ایف کے مطابق اکتوبر 2024 سے 11 اگست 2025 تک سوڈان میں ہیضہ کے لگ بھگ ایک لاکھ کیسز سامنے آئے جن میں سے 2470 مریض ہلاک ہوگئے۔

ہیضہ کا علاج آسان ہوتا ہے مگر علاج نہ کرایا جائے تو یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

ایم ایس ایف نے بتایا کہ خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں جس کے باعث پناہ گزین کیمپوں میں ہیضہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔