ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا پھر اپنے سر سجا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا پھر اپنے سر سجا لیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیر اعظم کو پھر جھوٹا ثابت کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا پھر اپنے سر سجا لیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرےخیال میں روس اور یوکرین امن معاہدہ کرلیں گے، پیوٹن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طےکروں گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ہوں گے، دوسری ملاقات میں کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں،ملاقات اچھی ہوئی تو مستقبل میں امن کی ضامن بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امن بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کی طرف دیکھیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں 6 یا 7 طیارے گرے، دونوں ملک جوہری تنازع کی طرف جانے کے لیے تیار تھے، اس لڑائی میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، ہم نے بہت اچھے طریقے سے یہ تنازع حل کرایا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔
ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا میں ہوگی اور یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کیلئے5 لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ
روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں صدور پیچیدہ ترین مسائل پر بات کریں گے،ملاقات پر قبل از وقت کچھ اخذ کرنا بڑی غلطی ہوگی۔
امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔