گوشت ، ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر سے بچنے کا آسان طریقہ : تحقیق

Aug 15, 2025 | 09:40:AM
گوشت ، ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر سے بچنے کا آسان طریقہ : تحقیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری غذاؤں کی کھپت میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات 25 فی صد تک کم سکتی ہے۔

تقریباً 80 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں سبزی کھانے والوں میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں کینسر کے خطرات 25 فی صد کم پائے گئے۔

اس غذا کا تعلق بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر میں کی شرح میں کمی سے سامنے آیا۔

محققین نے شمالی امریکا میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ممبران کا آٹھ برس تک معائنہ کیا اور ان افراد میں کینسر کے خطرات میں 12 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

اس گروپ میں کولوریکٹل کینسر کی شرح میں 21 فی صد، معدے کے کینسر کی شرح میں 45 فی صد اور لمفوما کی شرح میں 25 فی صد کمی دیکھی گئی۔

لیکٹو-اوو سبزی خور (جو ڈیری مصنوعات اور انڈے کھاتے ہیں) میں خون کے کینسر کی شرح کم تھی جبکہ پیسکاٹیرینز (جو گوشت میں صرف مچھلی کھاتے ہیں) کے کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم پائے گئے۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری