کراچی:15 سالہ لڑکی ڈکیتی کرتی پکڑی گئی

Aug 15, 2023 | 23:09:PM
 کراچی:15 سالہ لڑکی ڈکیتی کرتی پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران 15 سالہ ڈکیت لڑکی پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابقملزمہ نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش مین پولیس کو بتایا کہ اس کے والد بھی جیل میں ہیں اور  وہ انہیں کے دوستوں کے ہمراہ  وارداتیں کرتی ہے۔

 نارتھ ناظم آباد میں شہری بینک سے 19 لاکھ روپےکی رقم لےکر نکلا تو بینک کے اندر سے ہی مبینہ ریکی کی گئی، رقم چھیننے کی کوشش کے دوران شہری نے فائرنگ کی تو ماریہ نامی لڑکی کے ساتھی بھاگ گئے اور  لڑکی پکڑی گئی، اہل علاقہ نے لڑکی کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ ساتھی ملزمان رشید اور فرمان والد کے دوست ہیں، والدکے جیل جانےکے بعد ان کے دوستوں کے ساتھ وارداتیں شروع کیں، گزشتہ ہفتے 50  ہزار  روپے کی ڈکیتی کی تھی، 10 ہزار  روپے اسے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بچی سےمبینہ زیادتی، ملزم کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی، ویڈیو وائرل

ملزمہ ماریہ کا کہنا ہے کہ وہ غازی گوٹھ میں کرائےکے گھر میں رہتی ہے، ملزمہ نے ڈکیتی میں بینک منیجر کے ملوث ہونےکا بھی دعویٰ کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔