بچی سےمبینہ زیادتی، ملزم کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی، ویڈیو وائرل

Aug 15, 2023 | 21:15:PM
بچی سےمبینہ زیادتی، ملزم کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کی بجائے ورثا کے ہاتھ لگ گیا،ورثا نے  ملزم کے بال،بھنویں اور مونچھیں کاٹ دیں، ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  پولیس انسانیت کی تذلیل کرنیوالے ملزمان گرفتارکرنے میں ناکام ہو گئی،ملزم آصف کو پولیس کی بجائے بچی کے ورثاء نے تلاش کرلیا، تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ پنج پیر میں بچی کے ورثاء نے ملزم پر  شدید تشدد کیا اور آصف کے چہرے کے تمام بال مونڈھ دیئے۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو آصف نامی ملزم پر بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہوا تھا ،ملزمان حمزہ وغیرہ نے انسانیت کی تذلیل کرنے کی موبائل سے فوٹیج بھی بنائی اور ملزمان نے آصف کی تذلیل کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی