عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

Aug 15, 2022 | 23:34:PM
پاکستان تحریک انصاف، صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی، مولانا فضل الرحمان، قافلے میں شامل
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران سمیع اللہ علیزئی نے کہا کہ عمران خان جیسے فتنے کو سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی حکومت کے دوران ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کیا۔
سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کو بھی ہدف تنقید بنایا اور ان پر سیوریج سسٹم میں کروڑوں کی کمیشن لینے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صاحب اب تمہیں منی ٹریل دینی ہے، تم نے کروڑوں کے سیوریج سسٹم میں کمیشن لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ بے ضابطگی کیس؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی اینٹی کرپشن میں طلب