ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ: بُری خبر آگئی

Aug 15, 2022 | 09:00:AM
 ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثے میں جواں سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں
کیپشن: ٹک ٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثے میں جواں سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں۔

حادثہ قائداعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی قائداعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کزن سے ملنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سڑک پر لڑکیاں ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اچانک وین سامنے آگئی۔ ڈرائیور نے لڑکیاں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوگئی۔

دوسری جانب جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس نے واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔