دولت کی دیو ی ایک ما ہ میں دو مرتبہ ایک ہی شخص پر مہر با ن ہو گئی

Aug 15, 2021 | 22:02:PM
دولت کی دیو ی ایک ما ہ میں دو مرتبہ ایک ہی شخص پر مہر با ن ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کچھ  رو ز قبل یہ خبر آئی تھی کہ استعمال شدہ فریج خریدنے وا لا را تو ں را ت کروڑ پتی بن گیا۔اور اب امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا شخص ایک مہینے میں 2 بار لاٹری ٹکٹ جیت کر  دولتمند شخص بن گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق   اس خوش قسمت انسان نے 16 جولائی کو 40 ہزار امریکی ڈالر کا لاٹری ٹکٹ جیتا لیکن یہیں پر اس کی قسمت نے ساتھ نہیں چھوڑا اور 27 جولائی کو  انہو  ں نے دوبارہ 3 ملین امریکی ڈالر  کا جیک پوٹ جیت لیا۔ ،تاہم لاٹری ٹکٹ جیتنے والے شخص کا نام پتا نہیں چل سکا۔

 اس خو ش قسمت شخص کا کہنا تھا کہ پہلی لاٹری جیتنے کے بعد وہ اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہاتھا اس لیے اس نے ایک اور ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا اور جس کے بعد اس 3 ملین ڈالر کا  ایک اور جیک پاٹ لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری