لڑکی کی لاش کی بےحرمتی کرنیوالا پولیس  مقابلے میں جاں بحق

Aug 15, 2021 | 15:54:PM
لڑکی کی لاش کی بےحرمتی کرنیوالا پولیس  مقابلے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹھٹھہ میں 13اگست کو سپرد خاک کی گئی لڑکی کی لاش کی بےحرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 12گھنٹوں میں ملزم کی بازیابی کا حکم دیا تھا،  ترجمان نے بتایا کہ ٹھٹھہ پولیس نے ملزم رفیق چانڈیو کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا تھا کہ خواتین، بچوں، اقلتیوں اور منشیات کےخلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے قبرستان میں 13 اگست کو سپردِ خاک کی گئی خاتون کی لاش کی نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بے حرمتی کی اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں نے خاتون کی لاش قبرستان کے قریب کھیت میں پڑی دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی۔خاتون کے ورثاء کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    اپنے ملک کی بھلائی کے لیے قدم اٹھائیں ترقی میں مدد کریں،بشری انصاری