قائداعظم کے ہمراہ اداکار محمود اسلم کی تصویر اصلی ہے یا؟؟؟؟

Aug 15, 2021 | 13:12:PM
قائداعظم کے ہمراہ اداکار محمود اسلم کی تصویر اصلی ہے یا؟؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قائداعظم کے ہمراہ اداکار محمود اسلم کی تصویر، آخر معاملہ کیا ہے؟ مذکورہ پوسٹ پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  سینئر  اداکار محمود اسلم نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔تصویر دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایڈٹ کی ہوئی تصویر ہے۔محمود اسلم کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل یہ تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ رہنما کے ساتھ ہوں۔

 صارفین نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے پیش کیے، کچھ مداحوں نے تصویر پر حیرانی کا اظہار کیا جب کہ متعدد صارفین نے پہچان لیا کہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے،مداحوں کے تبصروں سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اداکار کی اس چھوٹی سی شرارت سے کتنا محظوظ ہوئے۔

تاہم محمود اسلم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ تصویر انہوں نے خود فوٹوشاپ کی ہے یا کسی مداح نے انہیں یہ بھیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      اوروں کو پریشان کرنیوالے خود پریشان ،باجا بچے کے حلق میں پھنس گیا