کیا اداکارہ سارہ خان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے؟

Aug 15, 2021 | 00:36:AM
کیا اداکارہ سارہ خان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر فلک شبیر کو آنے والے ننھے مہمان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے آنے والے مہمان بچے یا بچوں کیلئے خریداری کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں، سارہ اور ان کے شوہر کو نئے مہمان کیلئے کپڑوں کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم کلپ کے دوران فلک سارہ سے پوچھتا ہے کس کیلئے لینا ہے، بیٹے کیلئے یا بیٹی کیلئے ۔
جس کے جواب میں سارہ جواب دیتے ہیں بیٹا اور بیٹی دونوں کیلئے ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر سبزرنگ کا لباس پہنے اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں
جس سے سوشل میڈیا صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہو سکتا ہے سارہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نومولود کی جنس ظاہر نہیں کرنا چاہتی یا ہو سکتا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ہماری خواہش ہے کہ جوڑا جب اپنے بچوں کے والدین بنیں تو انہیں ڈھیر ساری خوشیاں نصیب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھا رتی اداکا رہ کی نا منا سب ویڈیو ۔۔ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل
قبل ازیں سارہ خان نے اپنے شوہر فلک کیساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھاجس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
16 جولائی 2021 کو سارہ اور فلک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے اور اپنی شادی کی سالگرہ کو شاندار منانے کیلئے ”زندگی“کے نام سے ویڈیو میوزک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں گلوکارہ فلک شبیر اور سارہ خان شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا پاکستانیوں کو برا بھلا کہنے والے بھارتی کو کرارا جواب