بنوں  میں فائرنگ کے واقعہ میں  خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی

Apr 15, 2026 | 22:21:PM
بنوں  میں فائرنگ کے واقعہ میں  خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقویم وزیر)   بنوں  میں فائرنگ کے واقعہ میں  ایک خاتون جاں بحق ہو گئی اور ان کا شوہر زخمی ہو گیا۔ بنوں میں فائرنگ سے خاتون قتل ہو گئی، شوہر زخمی ہو گیا۔

بنوں میں تھانہ  سٹی کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں نے میاں بیوی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے  خاتون موقع پر ہی جاں بحق  ہو گئی ان کا شوہر زخمی ہوگیا ہے ۔
مقتولہ نسرین بی بی اور زخمی حمیداللہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بنوں  پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کی وجہ عداوت معلوم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل  سلمان اکرم راجہ علیمہ خان پر برس پڑے