الیکشن کمیشن نے  42 کینٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے 8 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی

Apr 15, 2026 | 19:38:PM
الیکشن کمیشن نے  42 کینٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے 8 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خادم کمبوہ)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نےملک کے  42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کر لی۔ 

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے زیرصدارت  کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات  پر اہم اجلاس ہوا۔ 

الیکشن کمیشن نے  کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 8 اگست 2026ء تک کروانا لازمی قرار دے دیا ۔
 الیکشن کمیشن نے طے کیا کہ  کینٹ بورڈز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 20 اپریل 2026ء کو جاری ہوگی۔
 انتخابات سے قبل وفاقی حکومت سے مشاورت لازمی قرار دی گئی اور کہا گیا کہ  الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت 120 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہے۔

 کنٹونمنٹس ایکٹ 1924ء کے تحت وفاقی حکومت کی تحریری درخواست درکار ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس اہم  اجلاس میں وزارتِ دفاع نے کینٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کینٹونمنٹ بورڈز میں 18ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کا تسلسل یقینی بنایا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل  سلمان اکرم راجہ علیمہ خان پر برس پڑے
الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

اجلاس مین یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی مدت بھی  11 اپریل 2026ء کو مکمل ہو گئی ہے۔