سعودی ولی عہد کا ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے پر سعودی فوج کو خراج تحسین

Apr 15, 2026 | 18:54:PM
سعودی ولی عہد کا ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے پر سعودی فوج کو خراج تحسین
کیپشن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے پر سعودی فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ خطے میں قیام امن کی عالمی کوششوں میں ساتھ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ اجلاس میں ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں میں متاثرہ آئل تنصیبات کی بحالی اور ان سے دوبارہ پیدوار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیل کے بحران کے خاتمے کے لیے توانائی کے شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے ۔

سعودی کابینہ نے علاقائی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر کوشش کومسترد کیا اور ایران کے ساتھ ساتھ عراق سے ہمسایہ ممالک پر حملوں کی مذمت کی اور عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،سعودی کابینہ ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے پر سعودی سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں قیام امن کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سکول میں فائرنگ کا واقعہ، افسوسناک خبر آ گئی