بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Apr 15, 2026 | 09:51:AM
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیاہے کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہری لوڈشیڈنگ کا شکارہیں،شہریوں کو بلا امتیاز بجلی فراہم نہیں کی جا رہی،لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثرہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ دستخط کیلئے خود پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ وہ بلا امتیاز بجلی کی فراہمی اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔