مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ دستخط کیلئے خود پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگرامریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ خود معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہدحسین سیدنے کہاکہ امریکی صدر یہ ذمہ داری کسی اور کو نہیں سونپیں گے،اس ممکنہ پیش رفت کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد بھی متوقع ہو سکتی ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی مذاکرات کے اگلے مرحلے کے بارے میں پُرامید مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دوسرے مرحلے سے مثبت نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے، جس سے کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ٹرمپ نے آئندہ مذاکرات بھی پاکستان ہی میں ہونے کو ترجیح قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہے، چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایک امریکی اخبار سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے عندیہ دیاتھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہو سکتی ہے ، مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ موزوں دکھائی دیتا ہے۔