مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Apr 15, 2023 | 23:17:PM
مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کیپشن: مفتی عبدالشکور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ جامعہ دارالسلام جی سکس میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی   ،نماز جنازہ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی شرکت ،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، یوسف رضاء گیلانی، شاہ زین بگٹی، احسان مزاری، سینیٹر طلحہ محمود، فیصل کریم کنڈی،طارق فضل چوہدری، علی وزیر، انجنئیر ضیاء الرحمان، صاحبزادہ اسجد محمود، مفتی عبدالواجد قریشی، آغا سید محمود شاہ، پیر مفتی اویس عزیز، مولانا شریف ہزاروی ،مفتی ابرار احمد ،مولانا عبید الرحمان ودیگر شریک ہوئے۔

اسلام آباد حادثے میں وفاقی وزیر مفتی عبدالشکورکی نماز جنازہ آبائی گاؤں تاجبی میں اداکردی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے،ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات، راستے کی تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق