مریم نواز کاویڈیو کلپ میرے ہی ٹیم ممبر نے لیک کیا، منصور علی خان کا انکشاف 

Apr 15, 2023 | 00:33:AM
مریم نواز کاویڈیو کلپ میرے ہی ٹیم ممبر نے لیک کیا، منصور علی خان کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا ویڈیو کلپ انہی کی ٹیم کے ایک بندے نے لیک کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا ویڈیو کلپ لیک ہونے کے بعد ہم پر 2 الزامات لگائے جا رہے تھے ، ایک یہ کہ یہ کلپ میں نے خود لیک کیا ہے دوسرا سوال یہ پوچھا جا رہا تھا کہ میں نے یہ کلپ اپنے انٹرویو میں کیوں نہیں لگایا؟
 منصور علی خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں دوسرے سوال کا پہلے جواب دے دیتا ہوں کہ میں نے کیوں نہیں لگایا کلپ ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ صحافتی اقدار کہتی ہیں کہ جس چیز سے آپ کا گیسٹ آپ کو منع کر دے کہ یہ نہیں آن ایئر کرنا تو میں پابند ہوں کہ وہ میں نہ کروں اور میں آئندبھی ایسا ہی کروں گا۔ 
پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ وہ کلپ میں نے نہیں بلکہ میرے ایک ٹیم ممبر نے لیک کیا ہے اور اس کا مکمل ثبوت ہیں ہمارے پاس اور ہم نے آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے اس کمپیوٹر کا سارا ڈیٹا چیک کیا ہے جس کمپیوٹر سے یہ کلپ چورایا گیا تھا، سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ اس شخص کو ٹیم سے نکال دیا گیا ہے اور اس کے بعد کی کارروائی مریم نواز صاحبہ کے سپرد ہے کہ وہ اس کے خلاف ایف ا ٓئی اے میں کمپلین لانچ کریں اور اس شخص کو قانون کے کٹہرے میں لا کر تحقیقات کریں کہ اس شخص نے کس کے کہنے پر یا پھرکسے وہ کلپ دیا۔