وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ سے ملاقات

Sep 14, 2025 | 23:10:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ سے ملاقات، قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

 اسحاق ڈار کے مطابق اسرائیلی حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،او آئی سی کے تعمیری کردار پر اسحاق ڈار  نے سیکرٹری جنرل سے اظہارِ تشکر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ اسلامی ردعمل کی ضرورت اورخطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زوردیا، فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے