وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

Sep 14, 2025 | 19:10:PM
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا گیا،متاثرین کیلئے اگست کے مہینے کے بل معاف کرنے کااعلان کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بل معاف کر دیئے گئے،جو متاثرین اگست کا بل ادا کرچکے ہیں وہ اگلے ماہ واپس کردئیے جائیں گے ، سیلاب متاثرین کے ایک ماہ کے بل وفاقی حکومت ادا کرےگی۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ متاثرہ علاقوں میں اشیا خورد نوش اور صحت کی سہولیتں بہم پہنچائی جارہی ہیں ، بارش سیلابی صورتحال سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ، زرعی ، کمرشل ، صنعتی شعبوں کے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے ،سیلاب سے تباہی اور نقصانات ہوئے ہیں ہم لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ،متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا تو مزید ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے،خادم پاکستان کی طرف سے یہ ایک حقیر سی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے سکواڈ کو حادثہ