ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Sep 14, 2025 | 19:05:PM
ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے ہائی وولٹج میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 131 سکور کیے۔

اوپننگ بلے باز ابھیشک نے 13 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، شبمن گل نے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

سوریا کمار یادیو نے 37 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے، تلکا ورما نے 31 گیندوں پر 31 رنز بنائے، شیو ما ڈوبے نے 7 گیندوں پر 10 سکور کیے۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو فتح کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا ہے، شاہین آفریدی نے 4 چھکوں کی مدد سے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 سکور کیے۔

قومی بلے باز صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے، محمد حارث 3 اور فخر زمان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سلمان آغا3، حسن نواز5 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

 اوپننگ بلے باز صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 6 رنز پر دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے۔

بھارت کی جانب سے سپن بائولر یادیو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بمرہ اور پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان  نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

سلمان آغا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے ،آج کا میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے کیونکہ وکٹ پر کافی سپن موجود ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی کپتان نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے ،دبئی میں پچ اچھی ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ،بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

 یہ بھی پڑھیں :قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے