کیرتھر میں نایاب جنگلی بلی کی موجودگی نے سب کو دنگ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کیرتھر میں نایاب جنگلی بلی کراکال کی موجودگی نے وائلڈ لائف ماہرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا دیا اور ٹریل کیمروں میں کراکال کی واضح فوٹیجز ریکارڈ کر لی گئیں۔
کراچی سے 80 کلومیٹر دور واقع کیرتھر نیشنل پارک، آئیبیکس، چنکارہ، نایاب پرندوں اور قدیم پہاڑی سلسلوں کے لیے شہرت رکھتا ہے۔
کیر تھر کو غیر قانونی شکاریوں اور ماحولیاتی لٹیروں سے خطرہ ہے جس پر وائلڈ لائف ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ لاپرواہی اس قدرتی ورثے میں بسنے والی نایاب زندگیاں صرف کتابوں یا فوٹیجز تک محدود کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش میں بھیک، کروڑ پتی بھکاری ٹریفک حادثے میں چل بسا
اگر کیرتھر کو کسی جنگلی حیات کے فوٹوگرافر کی آنکھ سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے ٹیلی ویژن کی اسکرین پر افریقا کی کوئی ڈاکیومنٹری چل رہی ہو۔
ان خشک مگر پُراسرار پہاڑوں کے درمیان، سندھ آئیبیکس، چنکارہ، اور نایاب شکاری پرندوں کے ساتھ اب توکراکال کی موجودگی کی ویڈیوز بھی منظر پر آئی ہیں۔
کیر تھر کی بقا کے لیے آواز بلند کرتے ماحولیاتی کارکن شکوہ کرتے ہیں کہ یہ علاقہ ماحولیاتی لُٹیروں کے نشانے پر ہے، عدالتوں کے واضح احکامات کے باجودسنہری ریت کیرتھر کے سینے سے نوچنے کا سلسلہ جاری ہے۔