اداکار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

Sep 14, 2025 | 11:14:AM
اداکار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتادیا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران یاسر نواز سے ان کی اور اداکارہ ندا یاسر کی کامیاب شادی کا راز معلوم کیا گیا۔

 میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ کامیاب شادی کا راز خاموشی ہے۔

 یہ تجویز شادی شدہ جوڑے میں دونوں پارٹنرز کے لیے ہے لیکن اس پر عمل ایک ہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کامیڈین جانی لیور کے متعلق 10 دلچسپ حقائق

ہدایت کار سے مزید پوچھا گیا کہ اگر آپ دونوں کی لڑائی ہو جائے تو کون مناتا ہے؟

 جس پر یاسر نواز نے بتایا کہ جس کی غلطی ہوتی ہے وہی مناتا ہے لیکن جب ندا کی غلطی ہوتی ہے تو مجھے میسج کر کے بتانا پڑتا ہے کہ تم نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔