کامیڈین جانی لیور کے متعلق 10 دلچسپ حقائق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کامیڈین اور اداکار جانی لیور کی پیدائش 14؍ اگست 1957 کو پرکاشم ضلع، آندھراپردیش میں ہوئی تھی، ان کا شمار ہندوستانی سنیما کے عظیم کامیڈین میں کیا جاتا ہے۔ پڑھئے ان کے متعلق 10چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق جو شاید آپ نے پہلے نہیں پڑھیں ہونگے۔
1/10
جانی لیور نے معاشی مسائل کی وجہ سے ساتویں جماعت کے بعد سکول چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں اپنے اہل خانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کیلئےوہ ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرتے تھے،انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کی نقالی کرکے بھی پیسے کمائے تھے جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔
2/10
مشہور اداکار سنیل دت نے جانی لیور کی سٹیج پرفارمنس سے متاثر ہو کر انہیں اپنی فلم ’’درد کا رشتہ‘‘ میں اداکاری کرنے کی پیشکش کی تھی۔
3/10
ہر سال جانی لیور کی اوسط 10 فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، سال 2000 میں ان کی 25 فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔
4/10
جانی لیور کو موسیقی میں کافی دلچسپی ہے، وہ غزلیں بھی سنتے ہیں، خبروں کے مطابق وہ ایک اچھے نغمہ نگار اور گلوکار بھی ہیں۔
5/10
جانی لیور وقت کے پابند ہیں، وہ شوٹنگ سے ایک گھنٹہ قبل سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔
6/10
جانی لیور کا اصل نام جان راؤ پرکاش راؤ جانو مالا ہے، ہندوستان لیور کمپنی میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ’’لیور‘‘کو سٹیج کے نام پراستعمال کرنے کی شروعات کی۔
7/10
جانی لیور جنوبی ہند کے پکوانوں کے بھی شوقین ہیں، اڈلی سانبر ان کا پسندیدہ پکوان ہے۔
8/10
جانی لیور نے 350 سے زائد فلموں اور کئی سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے۔
9/10
انہیں13 مرتبہ بہترین کامیڈین کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم، فلم ’’دیوانہ مستانہ‘‘ (1997) اور ’’دُلہے راجا‘‘ (1998) کیلئے انہیں ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔
10/10
انہوں نے1984 میں سجاتا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے جیمی اور جیسی ہیں۔