آئی ایم ایف نے پاکستان میں اوسط مہنگائی کم ہوکر6.5 فیصد رہنے کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) آئی ایم ایف نےورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ مالی سال 2030 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی کم ہوکر6.5 فیصد رہنےکا تخمیہ، رواں مالی سال معاشی شرح نمواور مہنگائی کےمقررہ حکومتی اہداف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے،رواں مالی سال پاکستان کے لیےمعاشی شرح نموکا تخمینہ 3.6 فیصد پربرقرار رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے،پاکستان میں مالی سال 2030 میں معاشی شرح نمو بڑھ کر4.5 فیصد ہونےکا تخمینہ لگایا گیا ہے،گذشتہ مالی سال کے لیےپاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.6 فیصد ہے ، رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ7.7 فیصد ہے،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد مقرر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2030 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی کم ہوکر6.5 فیصد رہنےکا تخمیہ ہے،گذشتہ مالی سال کے لیےپاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 5.1 فیصد ہے،رواں مالی سال پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،مالی سال 2030 میں پاکستان میں کرنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.1 فیصد رہنے تخمینہ ہے ،گذشتہ مالی سال پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.1 فیصد تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری