میکسیکو: طوفانی بارشیں ، سیلاب،130 افراد ہلاک

Oct 14, 2025 | 08:58:AM
میکسیکو: طوفانی بارشیں ، سیلاب،130 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ مکانات متاثر ہوئے، سڑکیں، پل سمیت انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

حکام نے بتایاکہ شدید بارشوں نے وسطی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، 5 ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

میکسیکو کی صدر کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارشوں کی توقع نہیں تھی، حکام نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو مشینری اور گاڑیوں کے ساتھ امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔